مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز کا 17 ستمبر سے صفائی آپریشن بند کرنے کا اعلان
مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 6 ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف 17 ستمبر سے ہڑتال اور صفائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل سہرانی کے مطابق جنوبی پنجاب کی 21 تحصیلوں میں صفائی کے لیے فراہم کی گئی مشینری کے اربوں روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے۔
سہیل سہرانی کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانیاں کرائی جاتی رہیں، تاہم اس کے باوجود کنٹریکٹرز کو تاحال ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی تک مشینری کو صفائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو 17 ستمبر سے جنوبی پنجاب میں صفائی کا آپریشن مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.