آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کے ساتھ جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، امید ہے جلد خاتمہ ہوگا: ٹرمپ

Super Admin


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے کی طرف جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کی صورتحال اور جنگ کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق امریکی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.