آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

دانش یونیورسٹی میں داخلے صرف میرٹ پر ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں یونیورسٹی کے قیام اور اس حوالے سے وزیراعظم کی مختلف ہدایات پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دانش یونیورسٹی پاکستان کے باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی و تحقیقی ماحول اور جدید تکنیکی سہولیات کی بدولت دانش یونیورسٹی ملک اور خطے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں مرکزِ امتیاز کے طور پر سامنے آئے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے ملک بھر سے باصلاحیت طلبہ کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں مختلف فیکلٹی آسامیوں کے لیے اب تک 185 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جبکہ بہترین اور باصلاحیت فیکلٹی کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایف ایس سی اور اے لیول کے دوسرے سال میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے دانش یونیورسٹی کے ورچوئل اسکول کا ٹیلنٹ ہنٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ورچوئل اسکول کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو پانچ ماہ کی مدت پر مشتمل 100 فیصد مفت کلاسز فراہم کی جائیں گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.