آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی آپریشنز، 11 دہشتگرد ہلاک

Super Admin


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کیے گئے آپریشنز میں مزید 6 دہشتگرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے مشتبہ مقامات کی تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.