اسلام آباد میں کسی بھی دھاوے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تاہم وفاقی دارالحکومت کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوان پورے پاکستان کے شہید ہیں۔
وزیر داخلہ نے سیاسی اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اختلاف اپنی جگہ، تاہم شہداء کے جنازوں میں حکومتی وزراء کی عدم شرکت افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق بعض سیاسی حلقوں میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی اتفاق رائے موجود نہیں اور انہیں اپنے مطالبات کے بارے میں بھی واضح طور پر علم نہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کا طبی معائنہ قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے اور ان کا علاج بھی قانونی ضابطوں کے تحت ہی ہوگا۔ ان کے مطابق عمران خان کا گزشتہ روز بھی میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.