آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

شادی کی تقریب کا کھانا مضر صحت ثابت، 400 افراد کی حالت بگڑ گئی

Super Admin


ٹنڈوالہ یار میں شادی کی ایک تقریب کے دوران کھانا کھانے کے بعد دلہا دلہن سمیت تقریباً 400 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جہاں کھانا کھانے کے بعد بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جبکہ بعض افراد بے ہوش بھی ہوگئے۔
مریضوں کی بڑی تعداد مقامی اسپتال پہنچنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر خدمات پر مامور کیا گیا۔طبی حکام کے مطابق بیشتر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
، جبکہ شادی کی تقریب میں پیش کیے جانے والے کھانے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.