آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 17 غیرملکیوں سمیت 100 افراد گرفتار

Super Admin


اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں ایک غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں 17 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران کال سینٹر سے غیر اخلاقی ایپلی کیشنز اور بھارت و برازیل سے متعلق مبینہ مالیاتی اسکیموں کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے بعد غیرقانونی کال سینٹر کو سیل کر دیا گیا، جبکہ وہاں موجود ڈیٹا، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.