آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103 افغان باشندے حراست میں

Super Admin


کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور بعد ازاں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم زیرحراست افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.