آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے تیز، مذاکرات کا نیا دور آج متوقع

Super Admin


امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج ہونے جا رہا ہے۔ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق قطر سمیت دیگر ثالث واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں قطری حکام آج ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شرائط مسترد کیے جانے کے باوجود ایرانی وزیر خارجہ نے سفارتی عمل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے پر انہیں حیرت ہوئی۔ ان کے بقول ایرانی تجاویز پر عمل درآمد سے موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے میں مدد مل سکتی تھی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے مطالبات نئے نہیں بلکہ وہ بنیادی حقوق ہیں جن کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران کو امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے کوئی سروکار نہیں، ایران کی اولین ترجیح اپنے قومی مفادات کا تحفظ ہے۔عباس عراقچی کے مطابق اگر امریکا کی جانب سے مخصوص اقدامات کیے جاتے ہیں تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران تقریباً 8 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، جبکہ تہران کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی طور پر منجمد کیے گئے ایرانی اثاثے اور رقوم بھی واپس کی جائیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.