آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صدر اور وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہوسکتا ہے، فیصل کریم کنڈی

Super Admin


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی تو صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔پشاور میں سرحد چیمبر میں فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے اور صوبے میں مسلسل جانی نقصان ہو رہا ہے۔
ان کے مطابق صوبے کی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام موجودہ صوبائی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، تاہم ہم صوبے میں امن بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ان واقعات کی مؤثر مذمت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قراردادیں پیش کی جاتی ہیں، تاہم شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے حق میں قراردادیں نظر نہیں آتیں۔ ان کے بقول افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے لیے سہولت کاری کر رہا ہے۔ 
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.