وزیراعظم کی عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
وزیراعظم نے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں انہیں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور حکومت کی جانب سے جاری اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اور عالمی سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ معیشت کے مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.