آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان دفاع میں ساتھ کھڑا ہوگا: خواجہ آصف

Super Admin


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حوثیوں یا کسی بھی دوسرے فریق کی جانب سے خطرے کی صورت میں پاکستان اس کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرہ خواہ حوثیوں کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے، پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون اہم نوعیت کا حامل ہے، اس لیے سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔خواجہ آصف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان اس کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.