آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں مون سون اختتام پذیر، راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

Super Admin


لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن کے اختتام پر بارشوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، جبکہ راولپنڈی 1505 ملی میٹر بارش کے ساتھ سب سے زیادہ بارش والا ضلع رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 1316، سیالکوٹ میں 1256، گوجرانوالہ میں 1161، جہلم میں 935، گجرات میں 865 اور منڈی بہاؤالدین میں 810 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح نارووال میں 786، مری میں 757، اٹک میں 749، وزیرآباد میں 741، منگلا میں 602 جبکہ اوکاڑہ میں 576 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال صوبے کے کسی بڑے دریا میں وسیع پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوئی، تاہم نالہ بھیڈ اور ڈیک میں طغیانی کے باعث فیروزوالہ اور مریدکے کے 58 دیہات زیرآب آگئے۔
ترجمان کے مطابق سیلابی صورتحال سے 83 موضع جات اور 43 ہزار 188 ایکڑ زرعی و دیگر رقبہ متاثر ہوا، جبکہ 1215 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 65 افراد جاں بحق اور 382 زخمی ہوئے۔
بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 224 مکانات متاثر ہوئے جبکہ 21 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال کا مون سون سیزن باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.