ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ، ٹیکس وصولیوں میں کمی
Super Admin
اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اس اضافے کے باوجود گوشواروں کے ساتھ جمع کرائے جانے والے مجموعی ٹیکس کی رقم میں 7 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو مزید مہلت دیتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.