آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

محمود اچکزئی کا وزیراعظم سے ملاقات کے مقام پر اعتراض، وزیراعظم ہاؤس جانے سے انکار

Super Admin


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم چیمبر میں ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملک کی کسی بھی گلی یا درخت کے نیچے بیٹھ کر ملاقات کر سکتے ہیں، تاہم وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 21 ستمبر کو لکھے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے اپوزیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد قبول کر لیا گیا ہے۔ان کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن وفود کے درمیان جمعہ کو دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.