آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ آج پارلیمنٹ میں متوقع

Super Admin


اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام طلب کر لیے گئے ہیں، دونوں ایوانوں کے اجلاس شام 6 بج کر 15 منٹ پر منعقد ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام ہوگا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی آج ایوانِ صدر میں اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ آج پارلیمنٹ میں آئینی تقاضوں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں مبینہ عدم تعاون کا معاملہ بھی زیرِ بحث رہا ہے۔نیئر بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر معمولی حالات میں آئین میں موجود متعلقہ دفعات کا استعمال ناگزیر ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.