آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

Super Admin


ملتان: شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار زیادہ ہونے کے باعث بوگیاں الٹ گئیں، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی ضرورت ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 5 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد متعدد متاثرہ مسافر اپنا سامان لیے ریلوے ٹریک کے کنارے بیٹھے دکھائی دیے۔ایک مسافر نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ مسافر کے مطابق روہڑی کے قریب ٹرین کی نویں بوگی کے نٹ بولٹ بھی درست کیے گئے تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات سمیت ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.