آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ

Super Admin


الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول فوری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت دسمبر میں شدید دھند اور سخت سردی کے خدشات کے باعث بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروانے کی خواہش مند ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت اس سے قبل 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کر چکی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اب پنجاب حکومت پہلے سے تجویز کردہ انتخابی تاریخوں میں تبدیلی کی خواہاں ہے، جس کے باعث انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر صورتِ حال زیرِ غور ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.