آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی آئینی اور قانونی کردار ادا کرے تو اب بھی غور کیا جا سکتا ہے: رانا ثنا اللہ

Super Admin


وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اب بھی اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرنے پر آمادہ ہو جائے تو اس حوالے سے غور کیا جا سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی، جبکہ موجودہ وزیراعظم ایوان میں آمد کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سے مصافحہ کرتے ہیں۔ 
ان کے مطابق اپوزیشن کو اپنے طرزِ عمل کی وجہ سے سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ انہیں بھی اس صورتِ حال پر افسوس ہے، تاہم ان کے بقول لانگ مارچ کے حوالے سے دیے جانے والے بیانات اور گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی باتوں کے باعث حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ اقدام کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی جانب سے ہونے والی گفتگو بھی سب کے سامنے ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق اگر تحریک انصاف آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنے پر رضامند ہوتی تو عبوری نظام کی ضرورت پیش نہ آتی، تاہم اب بھی اس معاملے پر غور کی گنجائش موجود ہے۔
دہشتگردی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ اگر دہشتگردی کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا، قوم اس کے خلاف متحد نہ ہوئی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مشترکہ پالیسی اختیار نہ کی تو ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف روایتی جنگ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے افغانستان میں اپنے ٹھکانے قائم کرکے مالی معاونت کے ذریعے دہشتگردی کروا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک پاکستان کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.