آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک

Super Admin


لکی مروت: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر زاہد گل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق گل بہادر گروپ سے تھا اور وہ دہشت گردی کے متعدد سنگین واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق زاہد گل نے کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری خودکش گاڑی کی رہنمائی بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ بلی تنگ میں بینک ڈکیتی کے واقعے میں بھی ملوث تھا، جس کے دوران مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔
سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق ڈکیتی سے حاصل ہونے والی رقم بکاخیل اور جانی خیل کے علاقوں میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے کارندوں میں تقسیم کی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ زاہد گل کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی نقل و حرکت اور ترسیل میں بھی کردار ادا کرتا رہا۔
تقریباً دو ماہ قبل وہ نئی کوہاٹ پولیس لائنز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک خودکش حملہ آور بھی لایا تھا، تاہم سکیورٹی اداروں نے اس کارروائی کو ناکام بنا دیا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے مبینہ آئندہ اہداف میں کوہاٹ میں پاک فضائیہ کا سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول شامل تھے۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے بعض دیگر ارکان پہلے ہی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.