پشاور اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ، ناقص تعمیر اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی
پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی پولیس رپورٹ میں عمارت کی خستہ حالی، ناقص تعمیر اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس کے مطابق 15 اکتوبر کو صبح 9 بج کر 5 منٹ پر تھانہ آغا میرجانی کو اسکول کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور تعمیراتی معیار ناقص ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔ پولیس کے مطابق عمارت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق شکایات سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ چھت گرنے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.