آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

گورنر راج کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا، مذاکرات محض دکھاوا تھے: اسد قیصر

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا، جبکہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کا عمل صرف دکھاوے کے لیے جاری رکھا گیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق حقائق جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
، تاکہ اس حوالے سے سامنے آنے والے معاملات کا جائزہ لیا جاسکے۔پی ٹی آئی رہنما نے کور کمیٹی کے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجا نے اجلاس میں سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد باتوں میں حقیقت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔اسد قیصر نے حکومت کے مذاکراتی عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق فیصلے بہت پہلے کیے جاچکے تھے اور مذاکرات کا مقصد صرف دکھاوا کرنا تھا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.