آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ای پاسپورٹ کا لازمی اجرا 23 اکتوبر سے شروع ہوگا، پرانے پاسپورٹ کب تک قابلِ استعمال رہیں گے؟

Super Admin


پاکستان میں جدید ای پاسپورٹ کے لازمی اجرا کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئے نظام کا اطلاق 15 اکتوبر کے بجائے 23 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ حکام کے مطابق اس تاریخ سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (ایم آر پی) سے ای پاسپورٹ نظام پر منتقلی کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ اس سے قبل ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب 22 اکتوبر تک مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کے اجرا اور تجدید کا سلسلہ جاری رہ سکے گا۔
امیگریشن حکام نے واضح کیا ہے کہ 23 اکتوبر 2026 سے پہلے جاری کیے گئے تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے۔ ایسے شہری جن کے پاس پہلے سے درست ایم آر پی پاسپورٹ موجود ہیں، انہیں میعاد ختم ہونے سے قبل اسے تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا بنیادی مقصد پاسپورٹ خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سفری دستاویزات کی سکیورٹی بہتر بنانا اور خدمات کے معیار و استعداد کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.