پیٹ ہیگستھ کا نیتن یاہو سے خفیہ رابطہ، ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی پر غور کی اطلاعات
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ایک اور بڑی فوجی کارروائی کی تیاریوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔ یہ ملاقات اسرائیل میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر ہوئی، جہاں پیٹ ہیگستھ نے تعینات امریکی فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔تاہم، ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے منصوبے، اس کے وقت یا دائرہ کار سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.