اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن کا قانون 2015 کے تحت پولنگ کرانے کا حکم
Super Admin
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات مقامی حکومت کے قانون 2015 کے مطابق کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔
سماعت مکمل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے مختصر حکمنامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات قانون 2015 کے تحت منعقد کیے جائیں۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج ہی جاری کیا جائے، تاکہ انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.