آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

تھرڈ پارٹی وینڈرز کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ: نیشنل سرٹ کا سرکاری و نجی اداروں کے لیے الرٹ

Super Admin


پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کو بیرونی وینڈرز اور سپلائرز کے ذریعے نئے اور پیچیدہ سائبر حملوں کے شدید خطرات درپیش ہیں۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر نیشنل سرٹ (CERT) نے ایک انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام اداروں کو اپنے سائبر سیکیورٹی نظام کو فوری مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، غیر محفوظ ڈیجیٹل نظام رکھنے والے کاروباری شراکت دار اداروں کے لیے سیکیورٹی خطرہ بن سکتے ہیں۔ وینڈرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو سسٹمز، ڈیٹا اور سیکیورٹی کریڈنشیلز تک رسائی حاصل ہونے کی وجہ سے نہ صرف سائبر حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے بلکہ حساس معلومات کا افشا ہونا بھی ممکن ہے۔
حفاظتی تدابیر کے طور پر نیشنل سرٹ نے مندرجہ ذیل اہم سفارشات پیش کی ہیں:کسی بھی وینڈر یا سپلائر کو معاہدہ دینے سے قبل اس کی سائبر سیکیورٹی کی جانچ اور تفصیلی جائزہ لیا جائے۔تھرڈ پارٹی وینڈرز کو سسٹمز اور ڈیٹا تک رسائی صرف کام کی حد تک محدود رکھی جائے۔
تمام وینڈرز اور بیرونی نمائندوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی مستقل اور باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.