لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار: ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا
عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی درجہ بندی میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 294 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔مختلف علاقوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق:علامہ اقبال ٹاؤن: 342برکی روڈ: 334ماڈل ٹاؤن: 281بیدیاں روڈ: 264عسکری ٹین: 200محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
، جبکہ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کی شدید شرح کے پیشِ نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو شدید احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.