مکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ شق شامل نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ شق موجود نہیں، جبکہ اس کی تمام دفعات مشترکہ دفاع کے لیے مرتب کی گئی ہیں۔اپنے بیان میں سجاد حیدر خان نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کر چکے ہیں۔
انہوں نے ترک پارلیمان میں پیش کیے گئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا جو مسودہ منظر عام پر آیا ہے، پاکستان اسے تسلیم کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کی توثیق کے لیے ہر ملک کا اپنا قانونی اور آئینی طریقہ کار ہوتا ہے، تاہم اس میں کسی قسم کی خفیہ شقیں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی دفعات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ تحفظ کے لیے ہیں۔بھارت سے متعلق سوال پر سجاد حیدر خان نے الزام عائد کیا کہ فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا ماضی کا طریقہ کار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.