آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عالمی کشیدگی سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، حکومت معاشی اصلاحات پر عمل پیرا ہے: وزیر خزانہ

Super Admin


لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں جاری تنازعات کے اثرات پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم مختلف چیلنجز کے باوجود ملک میں معاشی بہتری کا عمل جاری ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت اس وقت غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان سمیت مختلف منڈیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ یورپ اور امریکا کے سرمایہ کار بھی پاکستانی بانڈز میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جو ملک کی مالیاتی منڈیوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور تنازعات کے باعث ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ حکومت ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے، ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے اور معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت اور حوصلہ افزائی کو اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں سے بچانے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے مخصوص طبقات کو ہدف بنا کر سبسڈی فراہم کی۔ ان کے مطابق بڑی اور مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کو سبسڈی دینے کے بجائے مستحق افراد تک مالی ریلیف پہنچانا حکومتی پالیسی کا بنیادی مقصد ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.