آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، کئی شہروں میں فی کلو نرخ 650 روپے تک برقرار

Super Admin


ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں تاحال نمایاں کمی نہیں ہوسکی، مختلف شہروں میں گیس 600 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں قیمتیں اس سے کم ہیں۔لاہور میں ایل پی جی کی دکانیں دکانداروں کی ہڑتال کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی بند رہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 520 روپے ہوگئے۔مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو پشاور میں گیس 570 روپے، اٹک میں 600 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
کراچی میں ایل پی جی کے نرخ 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ادھر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 740 روپے فی کلو، لاہور میں 640 روپے جبکہ کوئٹہ میں 650 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.