آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی، کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Super Admin


بھارت میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی اور کرتارپور راہداری کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی سفری پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھگونت مان نے پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جانے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت ملنے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟
رپورٹ کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور متعدد ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی۔ بھگونت مان نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ کرتارپور اور ننکانہ صاحب میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔دستیاب معلومات کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد مئی 2025 سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت اور زیارت کے معاملات متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کی وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ کرتارپور راہداری کی بندش کے باوجود پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لیے کرتارپور میں واقع گوردوارہ دربار صاحب اور ننکانہ صاحب کا گوردوارہ جنم استھان غیر معمولی مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔
ایسے میں راہداری کی بندش اور یاتریوں کی آمد پر پابندی نے مذہبی آزادی، مقدس مقامات تک رسائی اور پاک بھارت عوامی روابط کے حوالے سے بحث کو دوبارہ تقویت دی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.