پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع، فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تہران میں موجود ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ ترکیے کی طرف سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ملاقات میں شریک ہوں گے۔رائٹرز کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.