ایران سے مذاکرات کی کوششیں تیز، امریکی نائب صدر کا ایرانی عہدیدار کو خط بھیجنے کا دعویٰ
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی جانب سے رابطے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کو خط ارسال کیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس خط کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق، ایران کی سخت گیر قیادت کے ساتھ براہِ راست رابطہ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔اخبار کے مطابق، فی الحال توجہ کسی حتمی امن معاہدے کے بجائے مذاکرات کے لیے ایک قابلِ عمل لائحہ عمل طے کرنے پر مرکوز ہے، جبکہ ایران کی جانب سے فوری اقتصادی ریلیف حاصل کرنے کی خواہش بھی اہم معاملہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ایران کو ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے مذاکرات میں اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر بات چیت کرنا ہوگی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم، خط اور اس کے مندرجات سے متعلق تفصیلات کو مذکورہ اخبار کی رپورٹ سے منسوب کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.