آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں آئندہ دنوں اسموگ میں اضافے کا خدشہ، مریم اورنگزیب نے شہریوں کو خبردار کردیا

Super Admin

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران صوبے میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر انسدادِ فضائی آلودگی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرحد پار ہونے والی آتش بازی سے خارج ہونے والے باریک ذرات پنجاب کی فضا میں آلودگی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے حکومتی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے، جبکہ بھارت سے ملحقہ مشرقی علاقوں کے قریب اسموگ گنز کے استعمال اور آپریشن کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور فصلوں کی باقیات، بالخصوص دھان کے مڈھ جلانے سے مکمل اجتناب کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ، پلاسٹک اور دیگر اقسام کے فضلے کو کھلے مقامات پر جلانے کی روک تھام یقینی بنانا ضروری ہے، کیونکہ اس عمل سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کی شدت کم کرنے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور نقصان دہ گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنا بھی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے گاڑیوں کی فٹنس اور ماحولیاتی اخراج سے متعلق مقررہ معیارات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.