آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ملک میں 12 صوبوں کے قیام کا منصوبہ، نئی انتظامی تقسیم پر عملدرآمد 2029 کے انتخابات کے بعد متوقع

Super Admin

ملک میں صوبوں کی تعداد چار سے بڑھا کر 12 کرنے کی مجوزہ تجویز پر آئندہ سال آئینی ترامیم منظور ہونے کی صورت میں بھی نئے صوبائی نظام کا نفاذ 2029 کے عام انتخابات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے متعدد آئینی، مالیاتی اور انتظامی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت وسائل کی نئی تقسیم، آبی وسائل کی تقسیم اور مالی واجبات کا تعین اہم چیلنجز قرار دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 2027 میں مجوزہ آئینی ترامیم منظور بھی ہوجاتی ہیں تو موجودہ صوبائی حکومتیں اور اسمبلیاں اپنی آئینی مدت کے مطابق آئندہ عام انتخابات تک کام جاری رکھیں گی۔ نئی انتظامی تقسیم کا اطلاق 2029 کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب کو چار انتظامی صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو تین، تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں صوبوں کی مجموعی تعداد 12 ہوجائے گی۔

تاہم اس منصوبے پر پیش رفت کے لیے کئی اہم اور حساس معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہوگا۔ ان معاملات میں موجودہ صوبوں کے مالی وسائل، معاشی حقوق اور نئی انتظامی اکائیوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے اہم مسئلہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت وفاقی وسائل کی تقسیم کا ہوگا۔ اس وقت وفاق کے قابلِ تقسیم محاصل میں صوبوں کا حصہ ایک مخصوص فارمولے کے تحت چار صوبوں کو دیا جاتا ہے، تاہم مزید آٹھ صوبوں کے قیام کی صورت میں وسائل کی تقسیم کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے اہم سوال یہ ہوگا کہ صوبوں کے لیے مختص مالی حصے کو 12 نئی اکائیوں کے درمیان کس فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے گا، جبکہ اس عمل میں موجودہ صوبوں کے مالی حقوق اور نئی اکائیوں کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔   

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.