آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

نوجوانوں کے لیے بڑی سہولت، وزیراعظم نے قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی

Super Admin

وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو فراہم کیے جانے والے انفرادی قرضوں کی حد میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب اہل افراد ڈھائی کروڑ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قرضوں کی مجموعی فراہمی میں خواتین کے لیے 30 فیصد حصہ مختص کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت دی کہ نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کی کم از کم عمر 21 سال سے کم کرکے 18 سال کردی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس میں قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت انفرادی قرضے آسان اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق رواں سال ان دونوں اسکیموں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے رہنمائی، مشاورت اور ضروری تکنیکی معاونت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.