آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پٹرولیم لیوی سے حکومتی آمدن میں اضافہ، دو ماہ کے دوران 220 ارب روپے وصول

Super Admin

حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے قومی خزانے میں 220 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1.676 ٹریلین روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی بجٹ تخمینے میں پٹرولیم لیوی سے 1.468 ٹریلین روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا، تاہم مالی سال کے اختتام پر مجموعی وصولیاں بڑھ کر 1.567 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں، جو مقررہ تخمینے سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ تھیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.