آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عوام پر حکمرانی نہیں، خدمت کرنے کے لیے سیاست میں آئے ہیں:بلاول بھٹو

Super Admin

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے، عوام پر حکمرانی کرنا ان کا مقصد نہیں۔

سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ری ہیبیلیٹیشن منصوبے کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے آج ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، کیونکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، ایسے حالات میں یہ گھر متاثرہ خاندانوں کے لیے تحفظ اور سہارا ثابت ہوں گے۔ ان کے مطابق منصوبے کا مقصد صرف چھت فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے گھروں کا قانونی مالک بنانا بھی ہے، جو ملک میں زمین کی ملکیت کی منتقلی کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جن کے پاس پہلے مالکانہ حقوق نہیں تھے، انہیں گھروں کا مالک بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جہاں گھروں کی ملکیت خواتین کے نام منتقل کرنے کے ساتھ انہیں بینک اکاؤنٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق یہ منصوبہ محض گھروں کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ گھروں کی تعمیر سے روزگار کے بھی بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.