آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کرلی، 60 فیصد جسم جھلس گیا

Super Admin

کوٹ ادو: پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ میں پیش آیا، جہاں نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگالی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے سے نوجوان کا 60 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے پسند کی شادی کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.