آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب حکومت کا چوہدری موسیٰ الہٰی سے بھی پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

Super Admin

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے بعد گجرات سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسیٰ الہٰی کی پولیس سیکیورٹی بھی واپس لے لی۔

چوہدری موسیٰ الہٰی، چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے اور چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے ہیں۔ وہ حلقہ پی پی 32 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے رکن چوہدری حسین الہٰی کے بھائی بھی ہیں۔

اس سے قبل پنجاب پولیس نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا کو فراہم کردہ ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول بھی واپس لے لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو اپنی متعلقہ یونٹس میں واپس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تاہم وفاقی وزرا کو پنجاب کے دوروں کے دوران ضرورت کے مطابق عارضی سیکیورٹی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے بھی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو درست قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سالک ہاؤس کے مطابق چوہدری سالک حسین کی گجرات میں واقع رہائش گاہ سے بھی پولیس اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.