آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

گیس صارفین کے لیے بری خبر، سوئی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی

Super Admin

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی اوسط قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا سے رجوع کر لیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

دونوں کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں مجوزہ اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے نافذ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت میں 10 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے بعد قیمت 1702 روپے سے بڑھا کر 1712 روپے 40 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ادھر سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی ہے۔ اس طرح نئی اوسط قیمت 2071 روپے 75 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

درخواست میں سوئی ناردرن نے ایل این جی سروسز کے اخراجات کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی شامل کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کمپنی کے لیے ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.