آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

جہلم اور پنڈ دادن خان کے شہریوں کیلئے بڑا منصوبہ مکمل، 128 کلومیٹر طویل للہ جہلم روڈ تیار

Super Admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم اور پنڈ دادن خان کے عوام کو اہم سفری سہولت فراہم کرتے ہوئے للہ جہلم روڈ منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پانچ سال قبل شروع ہونے والا 128 کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ بالآخر مکمل کرلیا گیا ہے۔

منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کی کارکردگی کو سراہا اور جہلم پنڈ دادن خان روڈ کی جلد تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مریم نواز شریف کو للہ جہلم روڈ منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 13 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ سڑک پنڈ دادن خان کو للہ انٹرچینج کے ساتھ منسلک کرے گی۔

بریفنگ کے مطابق دو رویہ سڑک کے منصوبے میں دو بائی پاسز سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت پہلے 20 سے 24 فٹ چوڑی سڑک کو توسیع دے کر 76 فٹ تک وسیع کیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک کی بہتر روانی اور سڑک کی پائیداری کے لیے اطراف میں پختہ کنارے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

منصوبے کو تعمیراتی مراحل کے لیے پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں جی ٹی روڈ سے بخاری روڈ، بخاری چوک سے مصری موڑ، مصری موڑ سے پنن والا جلالپور، پنن والا سے پنڈ دادن خان اور پنڈ دادن خان سے للہ تک کے سیکشن شامل ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.