پنجاب میں ریسٹورنٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے صارفین کو انعامات دینے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والے صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر سہولت کے ساتھ انعامات بھی دیے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو اپنانے سے انکار کرنے والے ریسٹورنٹس اور متعلقہ کاروباری اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نقد لین دین کی حوصلہ شکنی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال سے ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد بڑھے گا اور کاروباری لین دین کو زیادہ شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.