آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

افغان حکام ہمسایہ ممالک کے تحفظات دور کریں: اسحاق ڈار

Super Admin

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے، جو علاقائی تعاون کا حصہ بننے کے ساتھ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پُرامن تعلقات قائم رکھے۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں مثبت اور بامقصد پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیں اور انہیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات کا خاتمہ اور خطے میں محفوظ و مستحکم ماحول کا قیام علاقائی اقتصادی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور پائیدار علاقائی امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کے تناظر میں علاقائی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.