آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

طلبہ ملک کا روشن مستقبل اور ترقی کے معمار ہیں، مریم نواز شریف

Super Admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قومی ترقی اور تعمیرِ ملت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

طلبہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ نظم و ضبط، محنت اور خدمت کے جذبے کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی اور سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسکول آف ایمننس کے ذریعے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جو مہنگے نجی تعلیمی اداروں کے معیار کے مقابلے میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ طلبہ کو ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات سے باخبر رہنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ملکی قیادت اور اہم فیصلوں میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.