بھارت میں مقیم سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو وطن واپس لوٹنے کا اعلان
بھارت میں پناہ گزین بنگلادیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے آئندہ ماہ 16 دسمبر کو اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شیخ حسینہ کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں، جس کے لیے انہوں نے موجودہ بنگلادیشی انتظامیہ سے خصوصی فضائی سفر کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کا مؤقف تھا کہ شیخ حسینہ کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا اسی حکومت کے فرائض میں شامل ہے جس نے انہیں غیر آئینی طریقے سے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے اس اعلان پر ابھی تک کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے محروم ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.