
ملتان (وقائع نگار)ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 293 ایمرجنسیز میں 272 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 278 جبکہ 07 شجاع آباد میں اور 08 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں -جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 77 ہے 72 حادثات ملتان میں جبکہ 01 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے اور 04 جلال پور پیر والا میں پیش آئے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 176 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ۔
Leave a Comment