28اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مینIIکے عہدے پر ترقی - Baithak News

28اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مینIIکے عہدے پر ترقی

ملتان(خبرنگار خصوصی) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود پروموشن بورڈ کی منظوری سے 28اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مینIIکے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور انکی خدمات خالی اسامیوں پر ایگزیکٹو انجینئرز آپریشن کے سپرد کی ہیں۔ ترقی پانےوالے اسسٹنٹ لائن مینوں میں منصف علی، محمد ےسین، عبدالرحیم اور ا ختر وقار کو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن، علی انوراور جاوید احمد منظور کو گلگشت سب ڈویژن، اختر حسین کو شاہ رکن عالم سب ڈویژن، فیض رسول،فیاض احمد، کاشف مقبول اور محمد شاہدکو گلبرگ سب ڈویژن،سہیل عباس، محمد خالداور ساجد حسین کو شجاع آبادسب ڈویژن، عامر شہزاد کو ممتازآبادسب ڈویژن، طاہر محمود تبسم کو قصبہ مڑل سب ڈویژن، حافظ محمد سعود کو شمس آبادسب ڈویژن، محمد بلال، مطلوب حسین اور لیاقت علی کو حسن آبادسب ڈویژن، لیاقت علی کو سکندرآبادسب ڈویژن، اظہر حسین اور محمد آصف گِل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں