28فروری سے پولیو مہم کوئی بچہ رہ نہ جائے:عدنان محمود اعوان - Baithak News

28فروری سے پولیو مہم کوئی بچہ رہ نہ جائے:عدنان محمود اعوان

راجن پور(بیٹھک رپورٹ) ضلع بھر میں 28فروری سے پولیو سے بچاو کی قومی مہم شروع ہونے جا رہی ہے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلائی جائے گی۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔انسدادپولیو مہم کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو فوکس کیا جائے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پورعدنان محمود اعوان نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم میں 1442ٹیمیں کام کریں گی اور 4لاکھ 80ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران تمام ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں اور 100%ٹارگٹ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔تمام مکاتب فکر کے لوگ قومی فریضہ سمجھ کر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریںاس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضی ،محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں