28یونین کونسلزکی واپسی ،میٹرو اورضلع کونسل ا نتظامیہ میں تنازع - Baithak News

28یونین کونسلزکی واپسی ،میٹرو اورضلع کونسل ا نتظامیہ میں تنازع

ملتان(سٹی رپورٹر)نئے بلدیاتی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کی حدود میں 68 یونین کونسلوں سے 96 یونین کونسلوں تک اضافہ ہوگیا.ضلع کونسل ملتان کے زیر کنٹرول28یونین کونسلوں کی واپسی پر دونوں اداروں میں پھڈا پڑ گیا. میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی یونین کونسلوں کا ریکارڈ اس لئے نہیں دیا جارہا کیونکہ ضلع کونسل ملتان کی انتظامیہ نے ان یونین کونسلوں میںکروڑوں روپے کی نقشہ فیس خورد برد کرکے متعدد کمرشل تعمیرات کے جعلی نقشے پاس کر رکھے ہیں. متعلقہ افسران و اہلکار اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ان یوسیز کا ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے. جبکہ ضلع کونسل ملتان کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ابھی تک نئے نوٹیفکیشن کا باضابطہ نفاذ نہیں ہوا جب نفاذ ہوجائے گا تو قانون کے مطابق پراسس شروع کر دیا جائے گا. اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر سے لنک 28 یوسیز کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کو منتقل ہونے سے ضلع کونسل ملتان کی نقشہ برانچ کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں